نئی دہلی،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے سوامی وویکانند کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج کہا کہ ان کی ہی حکومت کے قول اور فعل میں زبردست تضاد ہے اور وہ ویویکانند کے جذبات کے برعکس کام کر رہی ہے۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ سوامی ویویکانند نے امن، بھائی چارہ، اتحاد، سالمیت اور عورتوں کے لیے مساوات کے حق کا پیغام دیا تھا لیکن مودی حکومت بدقسمتی سے اس کے برعکس کام کر رہی ہے اورایسے ہندوستان کی تعمیر میں مصروف ہے جہاں نفرت، برادری واد، دشمنی اور نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔